Posts

مولانا عبدا لصبور کی بہترین تدریسی خدمات لائق صد تحسین اور اساتذہ کیلئے قابل تقلید ہیں

Image
مانسہرہ(نامہ نگار ) مولانا عبدا لصبور کی بہترین تدریسی خدمات لائق صد تحسین اور اساتذہ کیلئے قابل تقلید ہیں۔ جنہوں نے فرائض کی کماحقہٗ ادائیگی ۔ کام سے لگن پابندی وقت اور بچوں میں اسلام اور پاکستان سے محبت کا جذبہ پیدا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے سینکڑوں شاگرد ملک اور دین سے وابستگی کواپنا نظریاتی اعزاز سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار محکمہ تعلیم مانسہرہ کے ایس ڈی ای او بابر بشیر خان ، ممتاز ماہر تعلیم محمد فاروق اعوان، قاضی حبیب الرحمن، مولانا کبیر احمد طاہر، ساجد سالار خان اور دیگر نے گورنمنٹ مڈل سکول جابہ ملک پور مانسہرہ کے معلم اسلامیات مولانا عبدا لصبور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت سے ان کی صحیح سمت میں راہنمائی ملتی ہے۔ بابر بشیر خان نے کہا کہ اساتذہ معماران قوم ہیں۔ طلبہ کی صحیح تعلیم و تربیت ملک و قوم کی بہتر خدمت کا باعث بنتی ہے۔ محمد فاروق اعوان نے کہا کہ اساتذہ نسل در نسل علمی ورثہ منتقل کرکے اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ مولانا ع...

خبردار،غلط ڈرائیونگ پر سڑکوں پر جھاڑو لگانا پڑ سکتا ہے

Image
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ میڈیا)۔خبردار،غلط ڈرائیونگ پر سڑکوں پر جھاڑو لگانا پڑ سکتا ہے،نئے ٹریفک پلان کے تحت ہر ڈرائیور کے 100 پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں اور پانچ چالان ہونے پر اس کے50پوائنٹ کی کٹوتی پر اسے وارننگ نوٹس جاری کیا جائیگا۔ جبکہ 10 چالان پورے ہونے یعنی 100 پوائنٹ کی کٹوتی پر اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا جو کہ پبلک سوشل ماڈل رسپانسیبلٹی کے تحت مقرر کردہ سزاؤں میں سے کسی بھی سزا کا چناؤ کرتے ہوئے 10 یوم سے ڈیوٹی سرانجام دینی ہو گی اور پولیس ٹریننگ سکول میں لازماً کورس کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا احساس دلانے اور اپنے لائسنس کی بحالی کے لئے پبلک سوشل رسپانسیبلٹی (PSR) کے تحت 10 یوم کی اپنی من پسند ڈیوٹی سرانجام دینی اور 10 یوم کی پولیس ٹریننگ حاصل کرنی لازم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ PSR کے تحت فی الوقت محکمہ جنگلات کے ساتھ کام کر کے دس پودے لگانے، ٹریفک پولیس کے ساتھ لین ڈسپلن کے لئے ڈیوٹی، ٹریفک پولیس کے ساتھ سکول ٹائم میں بچوں کو روڈ کراس کرنے میں مد د کرنے، شہری صفائی کے لئے ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے، دارہ کے مقام پر پانی کی فراہمی کے لئے شہریوں کی مدد ک...
Image